مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے وزير اعظم نیتن یاہو نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے بیان پر سخت برہمی اور غصہ کا اظہار کیا ہے رہبر معظم نے کل اپنے ایک بیان میں فرمایا تھا کہ اسرائیل کس بات پر خوش ہوتا ہے اسرائيل کا وجود آئندہ 25 سال تک ختم ہوجائے گا۔اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا کہ ہمارے لئے ثابت ہوگیا ہے کہ ایران عالمی نقشہ سے اسرائیل کا وجود ختم کرنا چاہتا ہے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے عوام کے مختلف طبقات سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا: ایٹمی مذاکرات کے بعد اسرائیلی حکام نے یہ کہنا شروع کردیا تھا کہ وہ ایران کے خدشے سے 25 سال تک آسودہ ہوگئے ہیں لیکن ان شاء اللہ اسرائیل آئندہ 25 سال کو نہیں دیکھ پائے گا اور آئندہ 25 سال تک اسرائیل نام کی کوئی چیز باقی نہیں رہےگی اور اس مدت میں بھی اسرائیل آسودہ نہیں رہےگا۔
اسرائیل کے وزير اعظم نیتن یاہو نے رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کے بیان پر سخت برہمی اور غصہ کا اظہار کیا ہے رہبر معظم نے کل اپنے ایک بیان میں فرمایا تھا کہ اسرائیل کس بات پر خوش ہوتا ہے اسرائيل کا وجود آئندہ 25 سال تک ختم ہوجائے گا۔
News ID 1858034
آپ کا تبصرہ